پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی ہزاروں پاکستانیوں کے مستقبل کو روشن کرنے کا ذریعہ بن گئی

datetime 1  جولائی  2016 |

لاہور (آئی این پی )چین کی ہوم اپلائنسز کمپنی ہائیر ہزاروں پاکستانیوں کے مسقبل کو روشن بنانے کا بہترین ذریعہ بنا ۔ چین کی ریفری جریٹر بنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنے والے پاکستانی شہری شہزاد نے جمعہ کو چینی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی ماہرین کے ساتھ کام کر نے کا تجربہ شاندار رہا ہے ۔ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی 8افراد پر مشتمل اہل خانہ کے اخراجات پورے کرنے کے لئے کافی ہے ۔ چینی کمپنی ہائیر نے2006میں پاکستانی کمپنی روبا کے ساتھ مشترکہ طور پر پاکستان میں مشترکہ طور پر کاروبار کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ شہزاد نے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی شہری اس منصوبے میں کام کر رہے ہیں جبکہ صرف40افراد ایسے ہیں جو انتہائی تجربہ کار اور ماہر تصور کئے جاتے ہیں اور میں خوش قسمتی سے ان میں شامل ہوں ۔ چینی کمپنی کی جانب سے ریفری جریٹرز، واشنگ مشین ، ایئر کنڈیشنز، ٹی وی اور میکروویو اوون لاکھوں کی تعداد میں ہر سال تیار کئے جاتے ہیں جن سے ہزاروں پاکستانی بہترین روزگار حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ اس منصوبے پر 20چینی ماہرین اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔پاکستان کمپنی روبا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے چینی کمپنی ہائیر کے علاوہ دیگر11چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کئے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سونے کی کان ہے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…