اسلام آباد (آئی این پی )نجی ٹی وی کے اینکر کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔جمعہ کو لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کی جانب سے دائر درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سماعت کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو منتقل کر دی تاہم ایڈیشنل سیشن جج نے مذکورہ درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آج (ہفتہ )کو مذکورہ درخواست کی سماعت کریں گے ۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے اینکر حامد میر نے اپنے کالم میں صحابہ کرام کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی ہے۔