پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی میں بڑا ڈاکہ،دو کلو سونے سمیت بھاری مقدار میں نقدی لوٹ لی گئی

datetime 1  جولائی  2016 |

راولپنڈی(این این آئی)ویسٹریج لائن سیون کے علاقے میں ڈاکو ایک گھر سے 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ٗدوسری کارروائی میں ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج لائن سیون میں زین الحق نامی سنار کے گھر ڈاکو سحری کے وقت داخل ہوئے اور تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پہلے سی سی ٹی وی کیمرے جام کئے اور پھر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر میں رکھا 2 کلو سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ زین الحق نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی کی وجہ سے چوری کے ڈر سے دکان کا سونا گھر لے کر آ گیا تھا لیکن گھر میں بھی چوری ہو گئی۔راولپنڈی میں ڈکیتی کی دوسری واردات تھانہ نصیر آباد کے علاقے سہام میں ہوئی جہاں عرفان اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے ان سے موبائل فون اور دیگر سامان مانگا تاہم مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عرفان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ٗ اس کا ایک دوست زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو مقتول عرفان اور اس کے ساتھیوں کے موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…