پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

کالا باغ ڈیم ،خورشید شاہ کا چیئرمین واپڈا کو انتباہ

datetime 1  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا سرکاری ملازم ہیں انہیں کالا باغ ڈیم کے متنازع ایشو پر بیانات نہیں دینے چاہیں ٗتین صوبائی اسمبلیوں نے کالا باغ ڈیم کیخلاف قراردادیں پاس کر رکھی ہیں، ان قراردادوں کی موجودگی میں ایک سرکاری افسر کو بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔چیئرمین واپڈا کے کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا مسئلہ چیئرمین واپڈا کے مینڈیٹ سے بڑا ہے، بھاشا ڈیم اور دیگر چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے، حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوامی توجہ ہٹانے کیلئے کالا باغ ڈیم کا مسئلہ زندہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین واپڈا کے بیانات فیڈریشن کی روح کے خلاف ہیں، چیئرمین واپڈا کو چاہئے کہ وہ پہلے فیڈریشن اور اسکی اکائیوں کی اہمیت سمجھیں، حکومت اس تنازع میں الجھنے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چیئرمین واپڈا کو متنازعہ مسئلے میں استعمال کر کے وفاق کیلئے نئے چیلنجز پیدا نہ کرے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چیئرمین واپڈا کے بیانات فیڈریشن اور اس کی اکائیوں کے خلاف ہیں، انہیں چاہئے کہ معاملے کی حساسیت سمجھنے کے بعد اپنی تکنیکی مہارت کا اظہار کریں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…