اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے چیئرمین جنرل(ر)پرویز مشرف کا کوئی سوئس اکاؤنٹ نہیں ہے۔اس حوالے سے بارہا وضاحت جاری کی جاچکی ہے کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کے ہاتھ صاف ہیں۔اگر کوئی ان کے سوئس اکاؤنٹس ثابت کرسکتا ہے تو ہم وہ اکاؤنٹس اس کے نام کروادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک غیرملکی اخبار میں شائع ہونے والے مضمون پر اپنا ردعمل بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اطلاعات کو سستی شہرت کا ذریعہ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو عدالتی چارہ جوئی پر بھی غور کیا سکتا ہے ۔