لاہور( این این آئی) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے اسلام آباد میں موجودگی بارے سول ایوی ایشن حکام کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی نے سول ایوی ایشن حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز شریف جس طیارے میں سوار تھیں اس نے تین بجکر 50منٹ پر اسلام آباد سے اڑان بھری اور چار بجکر 30منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔