لاہور ( این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن سے ہمدردی ہے تاہم میں واقعہ کے وقت میں اسلام آباد میں تھی، جھوٹ بولنے والے رمضان کا ہی خیال کریں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میں ساڑھے چار بجے کی فلائٹ سے لاہور آئی۔ واقعہ کی خبر اسلام آباد میں ملی۔ مجھے عمران خان کی بہن سے ہمدردی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی بہن عظمی خان نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے پروٹوکول پر تعینات پولیس کی طرف سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔