بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی،مولانا فضل الرحمان نے انتباہ کردیا

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) افغانستان کے حالات اچھے نہیں کہ مہاجرین واپس جائیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرین کوواپس بھیجنامشکل کام ہے تاہم مہاجرین کوقانون کے دائرے میں رکھناہوگا ٗافغانوں کاتعلق کسی بھی سرزمین سے نہیں جوڑناچاہئے،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس صرف پاکستان میں سیاسی ایشو ہے اور وزیر اعظم کو اس پر استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پانا ما مسئلہ آیا مگر اب وہاں اس پر بات تک نہیں ہوتی مگر پاکستان میں بعض سیاستدان اس کو سیاسی ایشو بنا کر استعمال کر رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عیدکے بعدکنٹینرپرنہیں آؤں گاکیونکہ یہ گھاٹے کاسوداہے، کنٹینر مال مویشی کیلئے ہوتے ہیں ۔قبائلیوں کے شناختی کارڈبلاک کئے جارہے ہیں جس پر وزیر داخلہ کو بار بار نشاندہی کرائی ہے ۔قبائلیوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا ہے،افغانستان کے حالات اچھے نہیں کہ مہاجرین واپس جائیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرین کوواپس بھیجنامشکل کام ہے تاہم مہاجرین کوقانون کے دائرے میں رکھناہوگا ٗافغانوں کاتعلق کسی بھی سرزمین سے نہیں جوڑناچاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…