اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج کراچی پہنچ کر امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت اور عبدالستار ایدھی کی عیادت کریں گے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج شام پانچ بجے کراچی پہنچیں گے۔ شیڈول کے مطابق عمران خان رات 8 بجے عبدالستار ایدھی صاحب کی عیادت جبکہ رات 9 بجے امجد صابری کے گھر تعزیت کےلیے جائیں گے۔عمران خان کراچی کے مقامی ہوٹل (پی سی) میں افطار پارٹی میں شرکت بھی کریں گے، جبکہ عمران خان طارق شفیع کے گھر قیام کرنے کے بعد سحری میں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔