مردان (این این آئی)سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کے تین سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں سہولت کار مردان میں روپوش تھے جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت مصطفی ٗ ایاز اور منصور کے ناموں سے ہوئی ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ30 مئی کوپولیس نیخودکش حملہ آور کوفائرنگ کرکے ماراتھا,خودکش حملہ آور کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار تینوں سہولت کار سگے بھائی ہیں جن کا تعلق نوشہرہ سے ہے جو خودکش حملہ آور کو معلومات فراہم کرنے کیلئے سہولت کار کا کام کرتے تھے تاہم انہیں گرفتا ر کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔