اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں شدید مون سون ہوائیں داخل ہوں گی۔مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ہفتہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ ہفتہ سے پیر کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، کشمیر (مظفرآباد، میرپور، پونچھ ڈویژن) اور فاٹا (کْرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، شمالی اور جنوبی ایجنسیاں) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے سوموارکے دوران ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے سوموارکے دوران گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ، مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش اسلام کوٹ53، چھاچھرو37،شہید بینظیرآباد18، حیدر آباد16، بدین07،مٹھی، ٹھٹھہ05، میر پورخاص03، کراچی02، کوئٹہ06،خیبرپختو نخوا: دیر، پاراچنار01ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































