اسلام آباد(نیوزڈیسک) نادرا کی غلطی یا کچھ اور حسن نواز شریف خاندان کے فیملی ٹری سے باہر ہوگئے، نجی ٹی وی کے مطابق نادرا کی دستاویز میں مریم نواز، حسین نواز اور کلثوم نواز وزیراعظم کے خاندان کا حصہ ہیں لیکن حسن نواز کا نام اس فہرست میں شامل نہیں۔دوسری جانب ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کا پورا خاندان پاکستانی شہری ہے، ان کے خاندان کے 12 افراد کا ریکارڈ اب بھی نادرا میں موجود ہے۔