کویت سٹی/اسلام آباد(آئی این پی )کویت کے شہر فروانیا میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 9پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو کویتی شہرفروانیا میں رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر9پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق میاں چنوں کے ایک ہی خاندان سے تھا ۔جاں بحق افراد والد،والدہ، دادی ، تین بھائی ،بہو اور بہن شامل تھیں ۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد آصف ،عمرحمزہ، جویریہ نسرین اور حامد کے نام سے ہوئی ہیں ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو پاکستان لایا جائے گا ۔