لاہور ( این این آئی)رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اختتام کی طرف رواں دواں ہے۔ آج (جمعہ کو) پورے ملک میں جمعتہ الوداع کا اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملک کی تمام بڑی مساجد میں رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی اس موقع پر جمعتہ الوداع کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد لاہور میں ہو گا جس سے خطیب بادشاہی مسجد لاہور چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطاب کریں گے ،جمعۃالوداع کا خطبہ ٹھیک (1:15 )پے شروع ہو گا ،جس میں جمعۃ الوداع ،لیلۃالقدر،یوم القدس اور حرمین شریفین کے موضع پر گفتگو کریں گے ،جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک پاکستان کے درپیش مسائل ،درپیش چیلنجز اس کے خاتمہ ،ملک پاکستان کی سلامتی واستحکام ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے دعاء کی جائے گی ۔