لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل یکم جولائی سے کراچی کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کراچی کے دوران چیئرمین شوکت خانم کے عطیات کیلئے منعقدہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔چیئرمین کراچی قیام کے دوران مقتول امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے جبکہ چیئرمین معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کی مزاج پرسی اور عیادت کو بھی جائیں گے۔