بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

امجد صابری کو قتل کرانے میں کس کا ہاتھ نکلا؟ بڑے راز سے پردہ فاش

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے امجد صابری قتل بارے نجی ٹی وی پروگرام میں اہم انکشافات کر دیئے۔ نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق امجد صابری کو ایک دعوت آئی کہ امریکہ میں آپ نے ایک کنسرٹ کرنا ہے، امجد صابری ایک پروفیشنل آدمی تھے انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں کنسرٹ کرنے کیلئے تیار ہوں مجھے کتنے پیسے دیئے جائیں گے؟ کنسرٹ کے معاملات طے ہو گئے ۔امجد صابری کو بتایا گیا کہ کنسرٹ فنڈ ریزنگ ہوگا اور اس میں جو پیسے اکٹھے ہوں گے وہ پاک سرزمین پارٹی کو جائیں گے۔ امجد صابری کو کسی نے بتایا کہ یہ کنسرٹ پاک سرزمین پارٹی کے لوگ کروا رہے ہیں اس لئے آپ اس میں نہ جائیں یہ سیاسی پروگرام بن جائیگا، امجد صابری نے تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا کہ میں پروفیشنل آدمی ہوں مجھے جو بھی بلائے گا میں چلا جاؤں گا ، میں نے تو پیسے لینے ہیں اور پرفارم کرنا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس کنسرٹ میں 10 لاکھ ڈالر جمع ہوئے جو ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کو گئے۔ اس بات پر کچھ لوگ امجد صابری سے ناراض تھے۔ انہوں نے امجد صابری کو دھمکیاں بھی دیں۔ اس زاویے سے سیکورٹی ادارے اور رینجرز سوچ رہے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے امجد صابری کو وارننگ دی تھی کہ اس کنسرٹ میں نہ جائیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ ایم کیو ایم کی طرف سے یہ خیال کیا جاتا رہاکہ امجد صابری کا جھکاؤ پاک سرزمین پارٹی کی طرف جاتا رہا ہے جبکہ امجد صابری سیاسی پارٹیوں سے حتی الامکان دور رہنے کی کوشش کرتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…