کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے مون سون بارشوں سے قبل شہر سے سائن بورڈ ہٹانے کا حکم دیا تاہم شہر میں اب بھی بڑی تعداد میں سائن بورڈ اور بل بورڈ موجود ہیں۔ شہر قائد میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں تو کالا پل کے قریب سائن بورڈ مکان پر گر گیا تاہم خوش قسمتی سے مکین محفوظ رہے۔ وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نوے فیصد سائن بورڈ اتار لئے گئے ہیں تاہم کنٹونمنٹ کے علاقوں میں سائن بورڈ موجود ہیں۔