بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

لاہور ہائی کورٹ‘نئے چیف جسٹس نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا‘حکومت کی نیندیں اڑ گئیں‘سینئر تجزیہ نگار کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے‘ سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ سے عوام کی امیدیں دم توڑتی جا رہی تھیں۔ آج ایک ایسا واقعہ ہو گیا جس نے پورے پنجاب میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار عامر متین نے کہا کہ لاہور کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے آتے ہی خوفناک قسم کی اصطلاحات کر دیں ہیں، منصور علی شاہ نے آتے ہی پہلے دن اس طرح کے فیصلے سنا دیئے ہیں جس سے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے لیکر ایک سپاہی تک کی ٹانگیں کانپ گئی ہیں ۔
سینئر تجزیہ نگار عامر متین نے انکشاف کیا کہ نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے آتے ہی پہلے دن میں 30 ایسے ججز عہدوں سے فارغ کر دیئے ہیں جن کی شہرت اچھی نہیں تھی۔ فارغ ہونیوالے ججز میں تین سول اینڈ ڈسٹرکٹ ججز، 6 ایڈیشنل سیشن جج، 21 سول جج شامل ہیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اقدامات نے پورے ملک میں یہ پیغام دیا ہے کہ اگر ایک اچھا انسان اعلیٰ عہدے پر آ جائے تو وہ کس طرح حالات کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔
عامر متین نے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ سے بھی اکثر کہتے رہتے ہیں کہ حکومت نے جو کرنا ہے سو کرنا ہے آپ تو سخت اور بڑے فیصلے کریں ۔ عامر متین نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کئی ایسے فیصلے نہیں ہو پائیں جن سے اصطلاحات کی جانی تھیں۔ آج بھی انگریزوں کی طرح ہمارے جج گرمیوں کی لمبی چھٹیوں پر چلے جاتے ہیں اور فائلوں اور کیسز کا ڈھیر پیچھے پڑا رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…