اسلام آباد(آئی این پی )29ہزار پاسپورٹس منسوخ ،تفصیلات ایئرپورٹس پر،نئے فیصلے نے کھلبلی مچادی،امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29ہزار پاسپورٹس منسوخ کر دیئے ۔بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق ان افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش نادرا کی جانب سے کی گئی تھی ۔ منسوخ کئے جانے والے پاسپورٹس کی تفصیلات تمام ایئرپورٹس پر بھی بھیج دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق ان 29 ہزار پاسپورٹس کے حامل افراد کا ڈیٹا مشکوک تھا ۔یہ افراد پاکستانی نہیں تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی 24ہزار پاسپورٹس منسوخ کئے گئے تھے ۔