لاہور (آن لائن) چند روز قبل پر اسرار طور پر اغواء ہو نے والے باغبانپورہ پاکستان منٹ کی جامع مسجد کے امام کو نا معلوم کار سوار سحرای کے وقت نیم مر دہ حالت میں گھر کے قریب پھینک کر چلے گئے ذرائع کے مطابق حافظ قاری ضیاء الحق کو اچھرہ کے علاقے سے نامعلوم کار سواروں نے زبر دستی اغوا ء کیا اور کئی روز تک اپنے پاس رکھا باغبانپورہ پولیس نے ضیا ء الحق کے باپ ظہو رالحق کی درخواست پر نا معلوم افراد کے خلاف اغوا ء کا مقدمہ درج کر لیا گزشتہ روز سحری کے وقت قاری ضیاء الحق کو نیم مر دہ حالت میں اس کے گھر کے قریب پھینگ گئے قاری ضیاء الحق نے اہل خانہ کو بتایا کہ نا معلوم افراد لاہورسے اغواء کرکے آنکھوں پر پٹی باندھ کر 5 گھنٹے کی ڈرائیوکرتے ہو ئے نا معلوم مقام پر لے گئے جہاں پر الٹا لٹکا کر رکھا گیا مذہب کے بارے سوالات کئے گئے اور صرف ایک ٹکڑ ا ڈبل روٹی کا کھانے کو دیتے پانی تک نہ پلاتے کئی روز تک سینکٹروں سوالات کے جواب لینے کے بعد گزشتہ روز سحری کے وقت آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھر کے قریب پھینگ گئے باغبانپورہ پولیس نے مغوی کا بیان نو ٹ کر لیا ہے ۔