بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں زیادہ پیا جانیوالے ایک اورمعروف مشروب کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بورے والا(آئی این پی)پاکستان میں زیادہ پیا جانیوالے ایک اورمعروف مشروب کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی،حیرت انگیز انکشافات،واضح رہے کہ گزشتہ روز روح افزا کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی تھی جبکہ اب محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کا جعلی مشروب فیکٹری پر کامیاب چھاپہ جعلی گورمے کولا تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ہزاروں تیار شدہ مشروب اور10ہزار سے زائد خالی باردانہ اور کیمیکلز کے علاوہ مشینری قبضہ میں لے لی گئی پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی اووہاڑی علی اکبر بھٹی کے حکم پر حکومت پنجاب کی ہدایت پرملاوٹ کے خلاف جاری مہم کے تحت گذشتہ شب ڈی ایس پی بورے والا مہر ذوالفقار علی سندرانہ کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر وہاڑی حاجی ذوالفقارعلی اور مقامی پولیس کی بھاری نفری نے اڈہ مانا موڑ ریلوے پھاٹک کے قریب ایک مکان میں کام کرنے والی گورمے کولا رجسٹرڈ برانڈ کی جعلی بوتلیں اور ان کے پَیٹ تیار کرنے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارکر فیکٹری مالک محمد اسلم آرائیں سکنہ چک265ای بی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا پارٹنر مشتاق عرف تاجا فرار ہوگیا چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری کے سٹور سے ایک لیٹر اورڈیڑھ لیٹر گورمے کولا کی بھری ہوئی تقریباً ساڑھے سات ہزار بوتلیں دس ہزار کے قریب خالی بوتلیں مشروب ساز مشین سیل لگانے والی مشین بھاری مقدار میں کیمیکلز وغیرہ قبضہ میں لے لئے اطلاع ملتے ہی ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے اور جعلی مشروب ساز فیکٹری کے علاوہ پکڑے گئے وسیع پیمانے پر مشروب کا معائنہ کیا اس موقع پر گورمے کمپنی لاہور کے نمائندے امتیاز احمد مغل سکنہ مصطفے ٹاؤن لاہور بھی پہنچ گئے مقدمہ ذرائع کے مطابق ملزمان عرصہ پانچ چھ سال سے یہ مکروہ دھندہ کر کے لوگوں کی صحت سے کھیل رہے تھے اور یہ تیارشدہ بوتلیں بورے والا شہر اور گردونواح کے علاوہ دیگر شہریوں میں کمپنی کے بااختیار منظور شدہ ڈیلرز سے مبینہ ملی بھگت کر کے اصلی مشروب سے مکس کر کے دکانداروں کو سپلائی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ483-482-471-468-420اور پیورفوڈ کنٹرول ایکٹ کی ترمیمی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے بورے والا کے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ڈی سی او وہاڑی علی اکبربھٹی کی زیر قیادت سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کا بھر پور خیر مقدم کیا ہے



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…