بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پی آئی کے طیاروں سے بھاری مقدار میں منشیات کی سمگلنگ،ذمہ دار کس کو ٹھہرایاگیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ نے پی آئی کے جہازوں سے منشیات برآمدگی کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین پی آئی آے کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا،پی آئی اے کے جہازوں سے27اور3 کلوگرام منشیات برآمد ہونے کے معاملہ پر پی آئی اے حکام نے رپورٹ پیش کی جس پر کمیٹی نے اظہار عدم اطمینان کیا۔چیئرمین کمیٹی رانا حیات نے کہا کہ اصل ملزمان کی بجائے صرف خاکروب کو ذمہ دارٹھہرایا گیا جو افسوسناک ہے،ہیروئن برآمدگی سے ملک کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کے واقعات قومی دشمنی ہیں،جس کے ذمہ دار اے این ایف ،کسٹم اور پی آئی اے حکام ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ان کی ستائش ہونی چاہئے کہ ان کے اہلکاروں نے جہازوں سے منشیات بروقت پکڑ ی۔جس پرچیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم والوں نے آج تک چوہا تک نہیں پکڑا کہتے ہیں تعریف کریں.آٹھ ماہ کے دوران متعلقہ حکام ملزمان کو نہیں پکڑسکے جوان کی نااہلی ہے،سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے اسلام آباد ائیر پورٹ تک رسائی کے لیے لنک روڈ پر کام جاری ہے ،کشمیر ہائی وے سے ائیر پورٹ روڈ کو ملایا جائے گا۔ ائیر پورٹ کو پانی کی فراہمی دسمبر تک مکمل ہوگی جس پرلاگت اکیاسی ارب تک پہنچ گئی۔ جولائی دوہزار سترہ تک ائیر پورٹ مکمل آپریشنل ہوجائے گا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس رانا حیات کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے کے جہازوں سے27اور3 کلوگرام منشیات برآمد ہونے کے معاملہ پر پی آئی اے حکام نے رپورٹ پیش کیجس پر کمیٹی نے اظہار عدم اطمینان کیا۔چیئرمین کمیٹی رانا حیات کا کہنا تھا کہ اصل ملزمان کی بجائے صرف خاکروب کو ذمہ دارٹھہرایا گیا جو افسوسناک ہے۔ہیروئین برآمدگی سے ملک کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کے واقعات قومی دشمنی ہیں،جس کے ذمہ دار اے این ایف ،کسٹم اور پی آئی اے حکام ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ ان کی ستائش ہونی چاہئے کہ ان کے اہلکاروں نے جہازوں سے منشیات بروقت پکڑ ی۔جس پر چئیرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسٹم والوں نے آج تک چوہا تک نہیں پکڑا کہتے ہیں تعریف کریں.آٹھ ماہ کے دوران متعلقہ حکام ملزمان کو نہیں پکڑسکے.جوان کی نااہلی ہے۔رانا حیات نے ہدایت کی کہ 12جولائی سے قبل ملوث افراد کو سزا دے کر کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔جبکہ کمیٹی نے 12جولائی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار،چیئرمین ایف بی آر اورچیئرمین پی آئی آے کو طلب کرلیا.سیکرٹری کیڈ نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں عربی اختیاری مضمون کے طور پر پڑھائی جاتی ہے ،صوبوں کا کہنا ہے کہ عربی کو لازمی قرار دینے سے ان پر اضافی بوجھ پڑے گا اس لئے وہ وہ عربی کو لازمی قرار دینے کے بل کے مخالف ہیں۔جس پر بل کی محرک نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ اگر عربی کو لازمی قرار نہیں دینا تو آئین سے اسلامی کا لفظ ختم کردیں۔سیکرٹری کیڈ کا کہنا تھا کہ کمیٹی بل پاس بھی کردے تو یہ اس کا اطلاق صرف اسلام آباد پر ہوگا ۔ جس پر کمیٹی نیبل پر غور مو خر کردیا ۔سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الھی نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے اسلام آباد ائیر پورٹ تک رسائی کے لیے لنک روڈ پر کام جاری ہے ،کشمیر ہائی وے سے ائیر پورٹ روڈ کو ملایا جائے گا۔ ائیر پورٹ کو پانی کی فراہمی دسمبر تک مکمل ہوگی جس پرلاگت اکیاسی ارب تک پہنچ گئی۔ جولائی دوہزار سترہ تک ائیر پورٹ مکمل آپریشنل ہوجائے گا۔(ع ح )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…