منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی پکڑ دھکڑ ،آفتاب شیرپاؤ نے انتباہ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2016 |

پشاور (آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا احترام کرتے ہوئے ان کی پکڑ دھکڑ اور ان کو ہراساں کر نے سے گریز کیا جائے کیونکہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں جو کہ ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت یہاں پر رہ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے جا تنگ نہ کیا جائے اور وہ جس بین الاقوامی معاہدے کے تحت یہاں پر رہ رہے ہیں اس معاہدے کے تحت ان کو وہ تمام مراعات اور سہولیات ملنے چاہئے جن کے وہ حقدار ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ نے افغان مہاجرین کوملک کے دوسرے صوبے کے حوالہ کرنے کو بھی پختون روایات کے منافی اقدام قرار دیا اور کہا کہ پختون قوم اپنی روایات کے مطابق مہمان نوازی کیلئے مشہور ہیں لہٰذااس قسم کے اقدامات سے نہ صرف پختون روایات کو نقصان پہنچے گا بلکہ دونوں ممالک کے تاریخی رشتوں پربھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور جب تک کسی ایک ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو گی تو دوسراملک اس سے براہ راست متاثر ہوتا رہے گالہٰذا دونوں ممالک کو تمام تصفیہ طلب معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے چاہیے اور باہمی تجارت اور تعلقات کی بہتری کیلئے دونوں ممالک کے حکمرانوں کو نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغانستان کے حالات مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتے اور وہاں پر امن و امان کی فضا بحال نہیں ہوتی اس وقت تک افغان مہاجرین کو پاکستان میں عزت سے رہنے دیا جائے۔انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ ان کو باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس بھیجا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…