اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کیمطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا جبکہ عید کے موقع پر موسلا دھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجرانولہ ،ساہیوال اور لاہورڈویژنز کے علاوہ سندھ ( سکھر،لاڑکانہ ،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویژنز)کشمیر،کے پی کے او بلوچستان میںآئندہ چند روز میں شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ گردآلود آندھی کا بھی امکان ہے۔ترجمان کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران مذکورہ شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا جبکہ موسم خوشگوار ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کراچی جولائی اور اگست میں زیادہ تر بارشوں میں گھرارہے گا۔