اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کیساتھ قریبی دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون،تجارت میں اضافے اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر حضرت عمر ذاخیل وال سے گفتگوکررہے تھے جنہوں نے بدھ کو وزارت خزانہ میں ان سے ملاقات کی۔ افغان سفیر نے اس موقع پر طورخم سرحد پر ہونے والے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملک اس قسم کے واقعات سے بچنے کیلئے قریبی ربطے جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ملک علاقائی رابطوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو معیشت کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد گار ہونگے۔ اسحاق ڈار نے سرحد کے دونوں اطراف آمدورفت کو سٹریم لائم میں لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
افغان سفیر کی اسحاق ڈار سے اہم ملاقات،پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/18-15.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں