جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

امجدصابری کا قتل، واردات کی موبائل ویڈیو موصول،دہشت گردوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،پولیس نے عینی شاہدکو ہی تختہ مشق بناڈالا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امجد صابری قتل کیس کی تفتیش قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے ۔ واردات کی موبائل ویڈیو تفتیشی حکام کو موصول ہوگئی ہے ، ویڈیو میں دہشت گردوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔امجد صابری قتل کیس کی تفتیشی ٹیم کو گزشتہ روز ایک شہری کی جانب سے موبائل فون کی ویڈیو فراہم کی گئی جو اس نے ٹارگٹ کلنگ کے وقت بنائی تھی۔ذرائع کے مطابق اس ویڈیو سے پولیس کو تفتیش میں کافی مدد حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے عینی شاہد سلیم تبلچی کو گزشتہ روز اینٹی کارلفٹنگ سیل لایا گیا جہاں اس کا جھوٹ پکڑنے والی مشین کی مدد سے ایک بار پھر بیان لیا گیا اور واقعہ کے حوالے سے مکمل معلومات لی گئیں۔جدید ٹیکنالوجی کے حامل پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران بیان ریکارڈ کرانے والے کی دل کی دھڑکن اور آواز میں آنے والے اتار چڑھا کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے جس سے ماہرین یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ بیان سچ پر مبنی ہے یا جھوٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم تبلچی کے ٹیسٹ کی ابھی رپورٹ نہیں آئی جس کے بعد ایک بار پھر اسے وائس سٹریس اینالائزر سافٹ ویئر کے حوالے کیا جائے گا اور دوبارہ اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا جس کے بعد سلیم کے بیان کے بارے میں پولیس کسی حتمی نتیجے پر پہنچ پائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…