اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی آئی ڈی کے دفترکے اوپر واقع گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے جس نائب قاصد نے پستول سے فائر کرکے سیکشن افسر کو زخمی کردیا ۔پولیس کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اوپر واقع گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ میں تنویرنامی نائب قاصد نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر رزاق بھٹی نامی سیکشن افسر زخمی ہوگیا جسے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا ٗ ملزم کے قبضے سے دوپستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ٗذرائع نے بتایا کہ ملزم کی انیسہ نامی ڈپٹی سیکرٹری کے ساتھ ذاتی رنجش تھی اور ملزم انیسہ کو ہی نشانہ بنانا چاہتاتھا۔