جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

ملالہ یوسف زئی مالا مال ہوگئی،برطانوی ادارے کے حیرت انگیز انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2016 |

لندن(این این آئی) لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور اس کے اہل خانہ کروڑ پتی بن گئے، ملالہ نے اپنی کتاب کی فروخت اور مختلف لیکچرز کے ذریعے 20 لاکھ پاؤنڈ سے زائد رقم کمائی۔برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی سوانح عمری کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کی جانے والی کمپنی سالار زئی لمیٹڈ کا ٹیکس ادائیگی سے قبل منافع 11 لاکھ پاؤنڈ بتایا گیا ۔ملالہ یوسف زئی اور ان کے والدین اس کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں اور گزشتہ برس اگست تک کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں 22 لاکھ پاؤنڈ موجود تھے۔سالار زئی کمپنی کا قیام 2013 میں عمل میں لایا گیا تھا اور یہ ملالہ فنڈ کا بھی انتظام سنبھالتی ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی سیکنڈری تک بحفاظت تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی تین برس قبل شائع ہونے والی ان کی کتاب آئی ایم ملالہ کی بھی 18 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں اور اس سے بھی ملالہ کو 20 لاکھ پاؤنڈ کی آمدنی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…