جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

عمران خان کے طالبان خان ہونے کا ثبوت،راناثناء اللہ نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی )صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے کی خطیر رقم دینے کے معاملے کو نیشنل ایکشن پلان کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ تحریک طالبان کے تمام گروہوں کی مادر علمی ہے ، اس کی اتنی بھاری مالی امداد کر کے عمران خان نے خود کو طالبان خان ثابت کر دیا ہے ، او ایس ڈی بنائے گئے پو لیس اہلکاروں کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن وہ کسی تشدد پر نہ اتریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سندھ میں آؤٹ آف ٹرن ترقیاں ہوئیں جہاں یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں گیا ، وہاں سے ہوتا ہوا سپریم کو رٹ پہنچ گیا ، کافی عرصہ سماعت کے بعد سپریم کو رٹ نے آؤٹ آف ٹرن ترقیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا جس کے بعد اس کا اطلاق تمام صوبوں پر کر دیا گیا ، پنجاب میں 99.9فیصد تقرریاں درست ہو ئی ہیں ، اس قانون سے 9 سے 10ہزار پو لیس کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں ، سپریم کو رٹ کا شعبہ قانون اس سارے معاملے کاجائزہ لے رہا ہے ، ہما ری کو شش ہو گی کہ جن ملازمین کو100فیصد میرٹ پر ترقیاں ملی ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنا یا جائے تاکہ وہ مزید پر عزم ہو کر کام کر سکیں ، امید ہے کہ ہم ایسی صورتحال نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے ان کو ان کا حق ملے ، حکومت پوری طرح سے فرائض ادا کر رہی ہے ، آئی جی پنجاب آن بورڈ ہیں ، ان کو اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے ، عدالت میں بھی جا سکتے ہیں لیکن ان کا یہ احتجاج پر تشدد نہیں ہونا چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے جو کردار وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ادا کیا وہ پو ری قوم کے سامنے ہے اور جو پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے استغاثہ دائر کیا گیا ہے وہ بھی پو ری قوم کے سامنے ہے ، حقائق اور استغاثے میں زمین آسمان کا فرق ہے ، طاہر القادری نے یہ کہہ کر سراسر جھوٹ بولا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے کہنے پر درج ہوئی ، آرمی چیف اس ملک کے سپہ سالار ہیں ، وہ ملک و قوم کے مضبو ط مستقبل کیلئے اہم ترین ذمہ داریا ں نبھا رہے ہیں ، ضرب عضب کی قیادت بھی کر رہے ہیں ، ان کو قادری صاحب کی جانب سے اس طرح کے معاملات میں ملوث کیا جانا ایک سازش ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے کی خطیر رقم دینا نیشنل ایکشن پلان کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے ، جامعہ حقانیہ تحریک طالبان کے تمام گروہوں کی مادر علمی ہے ، اس کی اتنی بھاری مالی امداد کر کے عمران خان نے خود کو طالبان خان ثابت کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…