کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاہے کہ امجد صابری کو 30 بور پستول سے قتل کیا گیا جو کالعدم تنظیم کے کارندے استعمال کرتے ہیں۔امجد صابری قتل کی 3 رخ سے تحقیقات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہاکہ امجد صابری کو 30 بور کی پستول سے قتل کیا گیا جو عموما ٹارگٹ کلر استعمال نہیں کرتے، یہ پستول کالعدم تنظیم کے کارندے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کو امپورٹڈ کار میں اغوا کیا گیا، اس ماڈل کی پاکستان میں 3 ہزار گاڑیاں امپورٹ کی گئیں جن میں سے 2700 گاڑیاں کراچی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کیس کے سلسلے میں پولیس دن رات کام کررہی ہے اب تک 145 چھاپے مارے گئے ہیں۔