جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

عوام کیلئے خوشخبری‘ محکمہ موسمیات نے نئی پیشین گوئی کر دی

datetime 29  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر قائد اور گرد و نواح میں عید الفطر سے قبل مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ مون سون کے موسم میں بارشوں کی شدت کے بارے میں صحیح پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، ایک ہی وقت میں ایک ہی سسٹم کے تحت کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارشیں معمول کی بات ہے۔
ملک میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے تاہم ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس کے باوجود کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں عید الفطر سے قبل مزید بارشوں کا امکان ہے تاہم یہ بارشیں شدید نوعیت کی نہیں ہوں گی۔ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ رواں برس کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 3 برس کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوں گی، جولائی کے اوائل اور وسط میں کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم جولائی کے آخر اور اگست میں مزید بارشیں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…