جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف کے نواسے کو ایچی سن میں داخلہ نہ ملا !پرنسپل کو فون کرکے کیا کہا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 29  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کا قابل تحسین اقدام ‘ ایچی سن کولج میں نواسے کو داخلہ نہ ملنے پر پرنسپل کو فون اور مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق ایچی سن کالج میں وزیراعلیٰ پنجاب کا نواسہ میرٹ پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے داخلے سے محروم رہ گیا۔ بات وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف تک پہنچی تو انہوں نے کالج کے پرنسپل کو فون کیا اوربرہمی کا اظہار کرنے کی بجائے میرٹ یقینی بنانے پر مبارکباد پیش کی۔نوائے وقت کے مطابق شہبازشریف نے ایچی سن کالج کے آسٹریلین پرنسپل کو فون کیا اور انہیں مبارکباد دی کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا نواسہ ہونے کے باوجود میرٹ پر نہ آنے کے باعث اسے داخلہ نہیں دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اقرباپروری کی بجائے میرٹ کوترجیح دینے کو دیگر تعلیمی اداروں کے لیے بھی مثال قراردیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا گیا تھا کہ رولزمیں نرمی کرکے انکے نواسے سمیت تین چار بچوں کو ایچی سن کالج میں داخلہ دیدیا جائے مگر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس تجویز کو سختی سے مسترد کردیا۔واضھ رہے اس سے قبل بھی شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں وزیراعلیٰ کے بھائی میاں عباس شریف( مرحوم) کے پوتے کا ایچی سن کالج میں داخلہ نہیں ہوسکا تھاتو اس وقت بھی وزیراعلیٰ نے اپنے اختیارات استعمال کرنے کی بجائے میرٹ کو ترجیح دی اور ایچی سن کالج کی میرٹ میں مداخلت سے گریز کیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…