اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قوم کو بڑی خوش خبری ملنے کا امکان ہے۔ملک میں رمضان کے بعد عید بھی متفقہ طور پر منانے کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں ہیں، پاکستان میں عید متفقہ ہوگی، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے بعد وفاقی وزیر سردار یوسف بھی سعودی عرب روانہ ہوگئے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطے میں متفقہ عید یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر نے خیبرپختونخوا کے علماء سے بھی اہم مشاروت کی ہے، جس کے بعد وہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، جہاں عمرے کی ادائیگی کیلئے پہلے سے موجود مفتی شہاب الدین پو پلزئی سے اہم ملاقات کا امکان ہے۔ملاقات میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے متعلق مفتی شہاب الدین کے تحفظات کا ازالہ اور متفقہ عید کا فیصلہ ہوگا۔عید کے لئے مسجد قاسم علی خان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایک ہی دن ہوگا۔جبکہ محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق عید 6 جو لا ئی کو ہو نے کا امکان ہے ۔