ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

تارکین وطن کی واپسی ،فرانس نے پاکستان کو اہم یقین دہانی کرادی

datetime 28  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی ) فرانس اور پاکستان نے سیکیورٹی ، امیگریشن سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ معلومات کے جلد تبادلے، امیگریشن سے متعلقہ معاملات کے حل، انسداددہشتگردی ، دہشتگردوں کی آمدورفت اورمالی معاونت کو روکنے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی استعدادِکار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور فرانسیسی سفیر مس مارٹن ڈورنس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان -فرانس دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق فرانسیسی سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ معلومات کے جلد تبادلے، امیگریشن سے متعلقہ معاملات کے حل، کاؤنٹر ٹیررزم، ٹیرر فائننسنگ اور دہشت گردوں کی آمدورفت کو روکنے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے ۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان جاری تعاون کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ” دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں دنیا جتنی ایک دوسرے کے قریب آئے گی اتنا ہی فائدہ ہوگا۔” واضح رہے کہ اس سال پاکستان اور فرانس نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹریننگ کے سلسلے میں تعاون کے ایک کنونشن پر دستخط کئے ہیں ۔ 1.35ملین یورو بجٹ اور تین سالوں پر محیط تعاون کے اس کنونشن کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مختلف شعبہ جات میں ٹریننگ کروائی جائے گی جس میں جعلی دستاویزات، فارنزک، جرائم کی تفتیش، سائبر کرائمز، ایمپرووایزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز اور سول ڈیفنس شامل ہیں۔ اس معاہدے کے تحت فرانسیسی ماہرین پاکستان آکر پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے۔ غیر قانونی طور پر انسانی آمدورفت کی روک تھا م کے سلسلے میں بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں ایک مربوط نظام اور واضح ایس او پیز کا نفاذ کیا ہے۔ متعلقہ ادارے اس غیر قانونی عمل کی روک تھا م کے سلسلے میں متحرک ہیں اور اس مہم کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ فرانسیسی سفیر نے غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تائیدکرتے ہوئے اپنی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی طرف سے غیر قانونی تارکین وطن کی فرانس سے واپسی کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے متعلقہ قوانین کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…