جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے پورے ہفتے کی پیش گوئی جاری کردی

datetime 28  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (ماین این آئی)محکمہ موسمیات نے روان ہفتہ ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔منگل کو یہاں جاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ میں کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سبی میں 63 ملی میٹر، کوئٹہ 08، خضدار، قلات 04، فیصل آباد49، جوہر آباد30، خانپور28، اوکاڑہ25، مری20، لاہور 14، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی13، نورپورتھل08، چکوال07، بہاولنگر، بھکر06، گجرات05، گوجرانوالہ03، سیالکوٹ01، روہڑی26، لاڑکانہ10، مالم جبہ25، کاکول، کوہاٹ19، بالاکوٹ، سیدوشریف16، چراٹ10، پاراچنار09، دیر02، مظفرآباد06، گڑھی دوپٹہ02 اور راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…