بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

بیٹے اور خاندا ن کو یہودی کہنے پر اہم سیاسی شخصیت نے نجی ٹی وی کے معروف اینکر کیخلاف انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے والد اور سابق وزیر انور عزیز چوہدری نے لائیو ٹی وی پروگرام میں اپنے بیٹے اور خاندان کو ‘یہودی’ کہنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے مذکورہ مقدمے کی سماعت کی۔انور عزیز چوہدری کی جانب سے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا کہ 25 مئی کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان مبشر لقمان نے پروگرام کے آغاز میں ایک بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز ایک یہودی خاندان کے چشم و چراغ اور ایک یہودی خاتون کے بیٹے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل حمزہ صدیقی نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان کے اس بیان سے ان کے موکل اور ان کے پورے خاندان کی عزت مجروح ہوئی ہے۔حمزہ صدیقی کے مطابق ان کے موکل 1950 سے سیاسی جماعت میں شامل ہیں، وہ 3 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور اب ان کے صاحبزادے بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔وکیل کے مطابق مبشر لقمان نے بغیر کسی ثبوت کے لائیو پروگرام میں ان کے موکل اور ان کے خاندان کو یہودی گھرانے سے جوڑ دیا اور اب ان کے موکل کے علاقہ مکین بھی انھیں یہودی کہتے ہیں۔دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہے؟بعدازاں دانیال عزیز کے والد انور عزیز بھی بیان قلمبند کرانے عدالت پہنچے۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مبشر لقمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی زیردفعہ 295 اور زیردفعہ 500 کے تحت کارروائی کی جائے۔عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کو انکوائری کیلئے مقدمہ بھیجتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ کی مکمل انکوائری کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔بعدازاں کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…