ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

اسلامی نظریاتی کونسل پرشرمناک الزام عائد، تحلیل کرنے کی سفارش 

datetime 28  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ذمہ دار اسلامی نظریاتی کونسل کو قرار دیتے ہوئے اسے تحلیل کرنے کی سفارش کردی۔سینیٹر نسرین جلیل کی صدارت میں کمیٹی نے غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں معافی کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ ملزمان کو سزا یقینی بنائی جاسکے۔کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے مقدمات میں قصاص اور دیت کے اسلامی قانون کا اطلاق نہ کیا جائے جب کہ غیرت کے نام پر قتل کے مقدمات میں ریاست کو مدعی بننا چاہیے۔کمیٹی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی متنازع سفارشات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عورتوں پر تشدد کی ذمہ دار اسلامی نظریاتی کونسل خود بھی ہے۔کمیٹی نے کہا کہ عورتوں کے خلاف سفارشات سے عام لوگوں میں منفی سوچ پیدا ہوتی ہے، کونسل کے ارکان جدید زمانے کی قانون سازی سے لاعلم ہیں۔نسرین جلیل نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ریپ کیسز میں ڈی این اے کو بطور شہادت قبول نہ کرنا دقیانوسی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین سے متعلق سفارشات عقل سے ماورا ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کی مدت پوری ہوچکی ہے بہتر ہے اسے ختم کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کونسل کی آئینی حیثیت کے بارے میں وزارت قانون کو خط لکھیں گے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین ارکان کے خلاف نازیبا گفتگو بھی قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں نازیبا باتیں کرنیو الے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خواتین مخالف اقدامات اور ان پر تشدد کو جائز قرار دینے سے عورتوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کونسل کی سفارشات نے معاشرے میں خواتین کیخلاف منفی تاثر پیش کیا اور ان کیخلاف تشدد پر اکسایا، ان سفارشات نے خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔کمیٹی کے رکن سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 1997 میں جب کونسل نے اپنا کام مکمل کرلیا تو اب اس کے برقرار رہنے کی کوئی وجہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک کونسل جو تنازعات میں گھری ہوئی ہوئے اسے کام جاری نہیں رکھنا چاہیے، کونسل لڑکیوں کی شادی کیلئے مقررہ کم سے کم عمر کو بھی غیر اسلامی قرار دے چکی ہے۔علاوہ ازیں فرحت اللہ بابر نے فوجی عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے مبصرین کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ فوجی عدالتوں میں کیا ہوتا ہے، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے ارکان کو فوجی عدالتوں کی کارروائیوں کی نگرانی کی اجازت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کسی ملزم کو کن جرائم کی بنیاد پر سزائے موت دی گئی اور اس سلسلے میں فوجی ترجمان کی جانب سے پریس ریلیز بھی جاری ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…