طورخم کشیدگی،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا مل کر قابل تحسین اقدام،پاک فوج کی حمایت میں نعرے
لنڈی کوتل (این این آئی)لنڈی کوتل میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے زیراہتمام امن اور پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے امن اور پاک فوج کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف لنڈیکوتل کے رہنما عبدالرزاق شنواری اور پیپلزپارٹی خیبرایجنسی کے صدر حضرت ولی آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بورڈر پر حالیہ کشیدگی دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہے، تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرائیں کیونکہ جنگ مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارڈرپر گیٹ کی تنصیب پاکستان کا حق ہے اور ہر صورت میں لگانا چاہیے، قبائلی عوام پاکستان کی سلامتی اور دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں