اسلام آباد (این این آئی) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے ائیرپورٹ پر جھگڑا کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹ پر مبینہ جعلی ٹریول ایجنٹ اور دبئی جانے کے خواہشمند دو افراد لڑ پڑے جس پر اے ایس ایف کے جوانوں نے انہیں گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد نے بیان دیا کہ ٹریول ایجنٹ نے دبئی بھجوانے کیلئے 25 ہزار روپے نقد لئے اور پھر مزید پیسے مانگے تو پتہ چلا کہ یہ فراڈ کر رہا ہے۔ گرفتار افراد کے بیان کے بعد اے ایس ایف نے مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے حکام کو بلا گیا جنہوں نے سعید نامی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار ٹریول ایجنٹ اور دونوں افراد کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا ۔