بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی شہریوں سے 275 ملین روپے کا فراڈ،پراپرٹی کے شعبے کی معروف شخصیت کو گرفتارکرلیاگیا

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے شہریوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹنے والے پراپرٹی ڈیلر بوستان خان کو گرفتار کر لیا، ملزم ہری پور کا رہائشی ہے ٗ نیب خیبرپختونخوا نے مذکورہ ملزم سمیت دیگر کے خلاف متعدد شکایات پر انکوائری شروع کی ٗملزم نے دیگر کے ساتھ ملی بھگت کرکے معصوم لوگوں کو کم قیمت زمینیں منتقل کیں ٗ معاہدہ کے دوران متاثرین کو مہنگی زمینیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ٗ اس وجہ سے متاثرین محنت سے کمائی گئی اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔ ملزمان نے لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے 275 ملین روپے لوٹے۔ ملزمان مہتاب علی قریشی، ملک حبیب، شوکت المعروف عادل کیانی المعروف میجر عادل المعروف عادل حسین شاہ المعروف عدنان علی شاہ المعروف راجہ عدیل کو پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائیگا اس حوالے سے متاثرین نیب خیبرپختونخوا میں اپنے کلیمز جمع کرا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…