کراچی (این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نامزد میئر کو عدالت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے ۔منگل کو پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وسیم اخترکے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔ان کے بیرون ملک جانے سے ان مقدمات کی تفتیش متاثر ہوسکتی ہے ۔عدالت وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔عدالت نے درخواست پر وسیم اختر سمیت دیگر کو 30جون کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نامزد میئر کراچی کو 20روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ۔