جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

جواب دو سندھ حکومت جواب دو،بلاول زرداری کے ردعمل پر صحافی ششدر

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر صحافی کے سوال پر کہ اویس شاہ کے اغوا اورامجد صابری کے قتل پرسندھ حکومت کیا کررہی ہے؟ بلاول بھٹو نے سوال صوبائی وزیر داخلہ کی جانب بڑھا دیا اور کہا کہ جواب دو سندھ حکومت جواب دو۔چیئرمین بلاول بھٹوز رداری کے سندھ حکومت سے متعلق سوال پر ایسے جواب اور اندازپرصحافی بھی ہکا بکا رہ گئے ، مبصرین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ بلاول بھٹو کا رویہ ان کی سندھ حکومت سے ناراضی کا عکاس ہوسکتاہے ۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اس تاثر کو ردکرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا رویہ بلاول نے اپنایا یہ لہجہ اور مطالبہ تو اپوزیشن کا ہوتاہے ، بلاول اپنی پارٹی میں انقلابی تبدیلیاں لائیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج سندھ حکومت کو عوام کے سامنے کھڑا کیا ، سندھ حکومت اپنی کارکردگی درست کرے۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بلاول بھٹو سندھ حکومت سے ناراض ہیں ، بلاول بھٹونے طنزیہ انداز میں کہا کہ جواب دو سندھ حکومت جواب دو، اس سے ظاہر ہوتا ہے بلاول خود بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول کی سندھ حکومت سے ناخوش ہونے کی کوئی بات نہیں، بلاول امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے گئے تھے،وزیرداخلہ ان کے ہمراہ تھے، بلاول بھٹو زرداری نے مناسب بات کی کہ ہوم منسٹر جواب دیں ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…