بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں وہ ہوگیا جس کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، سعودی سفارتخانے کا اعلی افسر ، ڈاکٹرسمیت تین افراد گرفتار

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے ایک ریسٹ ہاؤس سے انسانی سمگلنگ میں ملوث سعودی سفارتخانے کے ایک اعلی افسر ،ڈاکٹر اورڈرائیورکو گرفتار کرلیا ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ انسانی سمگلرز کا ایک گروپ ایف سیون میں قائم ریسٹ ہاؤس میں موجود ہے جس پر ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مارا اور وہاں سے تین افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ڈاکٹر ساجد،ابرار احمد اور شاہد اقبال شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 30 پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں گئیں۔ ذرائع کے مطابق انسانی سمگلرز کا گرفتار گروہ حج ٹور آپریٹرز کیساتھ مل کر حج کوٹہ میں فراڈ جیسے جرم میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشاافات کی توقع ہے۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق گینگ میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…