بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

افغان مہاجرین‘ پاکستان کا یو ٹرن‘صوبائی حکومت کی شدید مخالفت سامنے آ گئی

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی پاکستان میں مزید دو سال قیام میں توسیع دے دی جبکہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کے اقدامات کر پائے تکمی تک پہنچانے کے لئے مہاجرین کو مزید دو سال پاکستان میں پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مزید افغان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے مہاجرین کی واپسی تک ملک میں خصوصاً خیبرپختونخوا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ منسٹری آف اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن( سفیروں) کی جانب سے دو سال توسیع کی سمری جلد ہی فیڈرل کیبنٹ کو بجھوائی جائے گی ۔ پاکستان میں 1.5 ملین سے زیادہ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہوئے جن کو نادرا کی طرف سے ( پی او آر ) پروف آف رجسٹر کارڈز جاری کئے گئے ہیں جن کی معیاد 30 جون 2016 تک ہے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے حکومت جلد اقدامات کرے ۔
رجسٹر مہاجری کے علاوہ غیر قانونی طور پر 30 لاکھ مہاجرین مقیم ہیں صوبائی حکومت مزید افغان مہاجرین کی مہمان نوازی نہیں کر سکتی ۔حکومت جلد افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے اقدامات کرے ۔ ورنہ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کرے ۔ 30 جون کے بعد افغان مہاجرین کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر وفاقی حکومت نے اقدامات نہ کئے تو صوبائی حکومت خود ہی اقدامات کرے گی واضح رہے کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے رجسٹر مہاجرین سے زیادہ افغان باشندے غیر قانونی طریقے سے پاکستان کے مختلف حصوں میں مقیم ہیں جو کہ دہشتگردی سمیت دوسرے مختلف جرائم میں ملوث ہوتے ہیں ۔افغان جرائم کی جلد واپسی کے اقدامات کئے جائیں گے جو کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات سمیت دوسرے جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…