پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے بغیر ویزے کے غیر ملکیوں کے پشاور لانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 36غیر ملکیوں کو بغیر ویزے کے پاکستان میں داخل ہونے کی کو شش ناکام بناتے ہو ئے اسے واپس بھیجوایا گیا اور غیر ملکی باشندوں کو لانے والے ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کو ایک کروڑ 80لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بغیر ویزے کے پشاور آنے والے تمام غیر ملکیوں کو ناقابل قبول افراد قراردیا ہے ذرائع کے مطابق ایف آ ئی اے حکام کی جانب سے غیر ملکیوں کے حوالے سے سخت پالیسی اپنانے کے بعد ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے اپنے ریزرویشن سٹاف کو ہدایات کی کہ وہ کسی بھی غیر ملکی جس کے پاس پاکستان کا ویزہ نہ ہو ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ جاری نہ کیا جائے ۔