اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ میں کروڑوں روپے کے کرپشن سکینڈل کا نیا انکشاف ہوا ہے نادرا حکام نے لائسنس فیس کی مد میں 64.27 ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے اپنے اکاؤنٹس میں جمع کرا دیئے ۔ نادرا حکام نے اب تک غیر قانونی طریقہ سے 5982 ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کئے ہیں جبکہ 3881 غیر ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کئے ہیں۔لائسنس سے حکومت کی فیس 7500 ، نادرا فیس 3000 ، گورنمنٹ فیس 5000 ہے ممنوعہ بور لائسنس جاری کرنے سے آمدن 4483 ملین ہوئی ہے غیر ممنوعہ لائسنس کے اجراء سے آمدن 19.40 ملین ہوئی یہ رقم نادرا نے خود قبضہ میں لے رکھی ہے
پارلیمنٹ میں پیش کئے گئی تفصیلات کے مطابق حکومت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا حکام کو طلب کر لیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رقم خزانہ میں جمع کرائے اور اب تک رقم جمع نہ کرانے والے افسران کی نشاندہی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے ۔ رپورٹ کے مطابق اسلحہ لائسنس کی تجدید کی فیس 5000 مقرر کی گئی ہے ڈیلی کیٹ فیس 1000 روپے ، ٹرانسفر فیس 2500 روپے ہے یہ ممنوعہ بور اسلحہ کے چارجز ہیں غیر ممنوعہ بور ٹرانسفر فیس 1500 روپے تجدید کی تھیں ۔ 1500 روپے اور ڈیلی کیٹ فیس بھی 1500 روپے مقرر ہے ۔
وزارت داخلہ میں کتنے کروڑوں کی کرپشن؟ انکشاف نے نیا محاذ کھول دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/Ch-Nisar-1.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں