جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

اہم سیاسی جماعت کی مرکزی و صوبائی قیادت اعتکاف بیٹھ گئی

datetime 28  جون‬‮  2016 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کی جملہ مرکزی و صوبائی قیادت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ اعتکاف بیٹھی ہے۔ دور دراز رہائش پذیر قائدین اپنے آبائی علاقوں میں نفلی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ لاہور میں مرکزی قائدین خرم نواز گنڈاپور، فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، جواد حامد، شاکر مزاری، رفیق نجم، تنویر خان، مظہر علوی، عرفان یوسف اور ویمن لیگ کی جملہ مرکزی قیادت بھی مرکزی صدر فرح ناز کے ہمراہ اعتکاف بیٹھی ہے۔
سربراہ عوامی تحریک کے صاحبزادگان ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین بھی نفلی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے شہر اعتکاف بغداد ٹاؤن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد سیاسی جماعت ہے جس کے قائد اپنے عہدیداران اور کارکنوں کی کردار سازی ،ان کی روحانی، علمی،تحقیقی فکر کو جلا دینے کیلئے ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرے کو روزانہ خصوصی خطابات کرتے ہیں اور 24 گھنٹوں کو مختلف دینی، علمی سرگرمیوں کیلئے 5 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اندرون بیرون ملک لاکھوں کارکن ایک خاندان کی طرح ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں یہ سارا خاندان ایک جگہ اکٹھا ہوتا ہے اور پھر عید کے دن سربراہ عوامی تحریک اپنے کارکنوں کے میزبان بنتے ہیں اور ناشتہ ان کے ساتھ کرتے ہیں۔جو ممبران شہر اعتکاف کا حصہ نہیں بن پاتے وہ منہاج ٹی وی کے ذریعے اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ میں 170، انڈیا میں 700 ، پاکستان میں 600 مقامات پر کارکنان ہر روز سربراہ عوامی تحریک کا براہ راست خطاب سنتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی کے مطابق عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ہزاروں کارکن اعتکاف کے 10 دن اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ ہوتے ہیں اوران سے براہ راست دین ،علم اور اخلاق سیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نماز پنجگانہ ،نماز تراویح کارکنوں کے ہمراہ ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ روزانہ نماز عصر اور نماز تراویح کے بعد وہ ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کرتے ہیں ۔اعتکاف کے ان دس روز کا ہر دن عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کیلئے عید کی طرح ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…