عید کی آمد، اہم ادارے کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
28
جون 2016
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریلوے پولیس نے پہلے سے ہی عید الفطر کے لئے ریلوے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے ۔ جبکہ اب خیبر پختونخوا پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کی جا رہی ہے ۔ عید الفطر پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں تین دن کے لئے منسوخ کی جا رہی ہے ۔ اورعیدالفطر پر حساس اضلاع میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اضافی پولیس نفری بھی تعینات کردی جائیگی ۔ تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ رونماء نہ ہو سکے ۔ عید الفطر سپیشل برانچ ، ایف آر پی پولیس ، کیپٹل سٹی پولیس سمیت تمام اضلاع کے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیگی ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحفظات کے بعد پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی سفارشات کی گئی ہے ۔ او رآئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے عید الفطر پر چھٹیوں کی منسوخی کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں