منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

امجد صا بری کے گھر ایسی شخصیت کی آمد سنتے ہی اہل محلہ کے لو گ اکھٹے ہو گئے

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید قوال امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے صابری ہاؤس آمد، امجد صابری کے نام پر میوزیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے شہید قوال کے اہل خانہ تعزیت کی اور مقتول کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، بلاول بھٹو نے اہل خانہ کو یقین دہانی کروائی کہ قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کرلیں گے۔اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود ہیں اور علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ صابری ہاؤس کی رہائش گاہ اور اطراف کے علاقوں کی سیکورٹی سندھ پولیس کے کمانڈوز نے سنبھالی ہوئی تھی، جبکہ علاقے میں خاص و عام کی آمد و رفت کو مکمل طور پر بند رکھا گیا تھا۔قبل ازیں بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے علاقے کی تلاشی لی اور کے ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی طور پر انتظامات کئی گئے تھے، جبکہ گزر گاہ میں موجود تمام مارکٹیں اور چھوٹی دکانیں بند کروادی گئی ہیں۔میڈیا نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شہر کراچی میں دو روز میں دو ہائی پروفائل کیسسز ہوئے ہیں اْن کے لئے سندھ حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں،جس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو کا ہاتھ پکڑ کر انہیں آگے کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جواب دو سندھ حکومت جواب دو’’۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’’ میں امجد صابری کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے آیا ہوں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا‘‘۔وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم آپ اپنے اداروں پر یقین رکھیں قاتلوں کو ضرور گرفتار کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہائی پروفائل کیس ہے اس کوتین مختلف پہلوؤں سیاسی ، مذہبی اور دشمنی کے پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، اس میں جلد بہت بڑی پیشرفت سامنے آئیں گی، میڈیا کو وقت آنے پر آگاہ کردیا جائے گا۔وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو امجد صابری کے نام پر میوزیکل انسٹیوٹ قائم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جس کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی۔اس موقع پر امجد صابری کی والدہ نے بلاول بھٹو کی زرداری سے اْن کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ آپ بھی شہید خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور اب ہم بھی شہیدوں کے خاندان میں شامل ہوگئے ہیں، جس پر ہمیں بھی فخر ہے‘‘۔قبل ازیں امجد صابری کے گھر پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی، معروف قوال کو 22 جون 2016 کو لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…