ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی تحریک انصاف کیساتھ مل کر کیا کرنے جا رہی ہے ؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

datetime 28  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی تیاری کر رہی ہے ٗ پاناما پیپرز پر اپوزیشن بلاوجہ شور شرابہ کر رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں سیاست کر رہے ہیں اور عوام نے ہمیشہ ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ تیسری بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی تیاری کر رہی ہے حالانکہ یہ دونوں جماعتیں ماضی میں ایک دوسرے کو گالیاں دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز پر اپوزیشن بلاوجہ شور شرابہ کر رہی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تاہم پھر بھی انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کیلئے پیش کر دیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہم جامع اور بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہیں اس لئے پاناما پیپرز میں نام آنے والے تمام لوگوں کا شفاف اور جامع احتساب ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…